سوتیلے والد نے کئی بار جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی اداکارہ ایشل فیاض

اداکارہ ایشل فیاض بچپن میں اپنے ساتھ ہوئے اس ناخوشگوار واقعے کو بتاتے ہوئے روپڑیں

میری امی اور سوتیلے والد کے درمیان طلاق کی وجہ بھی یہی واقعہ بنا، ایشل فیاض فوٹوانسٹاگرام

ISLAMABAD:
اداکارہ ایشل فیاض نے بتایا ہے کہ بچپن میں ان کے سوتیلے والد نے ان کے ساتھ کئی بار جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

فلم ''کاف کنگنا'' کی اداکارہ ایشل فیاض نے حال ہی میں ایک شو کے دوران بچپن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ تین یا چار سال کی تھیں تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد ان کی والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ایشل فیاض کی خلیل الرحمان قمر کیساتھ شادی کی خبروں پر وضاحت


ایشل فیاض نے بتایا جب وہ تھوڑی بڑی ہوئیں تو ان کے سوتیلے والد نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور ایک بار نہیں بلکہ تین بار ان کے والد نے ان کے ساتھ یہ گھناؤنا کام کرنے کی کوشش کی اور جب چوتھی بار انہوں نے حملہ کیا تو ایشل نے اس بارے میں اپنی والدہ کو بتانے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اس واقعے کے بارے میں پہلے اپنی بہن کو بتایا اور پھر ان دونوں نے اپنی والدہ کو بتایا۔

اداکارہ ایشل فیاض بچپن میں اپنے ساتھ ہوئے اس ناخوشگوار واقعے کو بتاتے ہوئے روپڑیں اور کہا کہ آج بھی جب وہ اس واقعے کو یاد کرتی ہیں تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے۔ ایشل نے بتایا میری امی اور سوتیلے والد کے درمیان طلاق کی وجہ بھی یہی واقعہ بنا۔ اس واقعے کے بعد میری والدہ نے دوبارہ کبھی شادی نہیں کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایشل فیاض خلیل الرحمان قمر کی فلم ''کاف کنگنا'' میں کام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ خلیل الرحمان قمر کی ہی ایک اور فلم ''میں ہوں تیری گلناز'' میں کام کررہی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/COf9sbwnPpk/"]
Load Next Story