مئی میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان

اس دوران بارش کے ایک یا دواسپیل ہونے کی توقع ہے


شبیر حسین May 06, 2021
ملک کے جنوبی و وسطی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

ISLAMABAD: محکمہ موسمیات نے مئی کے مہینے میں موسم کی صورتحال کا ممکنہ خاکہ پیش کردیا۔

مئی کے مہینے میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بارش کے ایک یا دو اسپیل ہونے کی توقع ہے۔
ملک کے جنوبی و وسطی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ مئی کے مہینے میں ملک کے بالائی علاقوں میں معمول سے کم جبکہ وسطی و مشرقی پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ مئی کے پہلے اور آخری ہفتے عشرے کے دوران بارش کے دو سپل ہونے کا امکان ہے۔

مئی کا دوسرا عشرہ پہلے اور آخری عشرے کے مقابلے میں زیادہ خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ، پنجاب و بلوچستان کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز کے ایک یا دو سپل آنے کا امکان ہے۔

رمضاں المبارک کے بقایا ایام کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، اس دوران گرد آلود ہوائیں و طوفان چلنے سے پنجاب و کے پی میں گندم کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں