سپریم کورٹ میں ماں نے دو بچوں کی خاطر 10 تولہ سونا قربان کر دیا 

عدالت نے والدین کی رضا مندی سے کیس کا فیصلہ کیا


ویب ڈیسک May 06, 2021
عدالت نے والدین کی رضا مندی سے کیس کا فیصلہ کیا۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ پاکستان میں ماں نے بچوں کی خاطر 10 تولہ سونا قربان کر دیا۔

سپریم کورٹ میں 2 بچوں کی والدہ کو 10 تولہ سونا دینے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف والد کی درخواست پر سماعت ہوئی، ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں والدہ مہناز بی بی کو جہیز کا 10 تولہ سونا دینے کا حکم دیا تھا جس پر بچوں کے والد زین اللہ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

سماعت کے دوران جسٹس یحیی آفریدی نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ دس تولہ کا مقدمہ کسی بھی عدالتی فورم پر ثابت نہیں کرپائے، ہائیکورٹ کے 10 تولہ سونا جہیز میں دینے کے فیصلہ کی بنیاد کیا ہے جب کہ اگر والدہ کو 10 تولہ سونا کے عوض دونوں بچے مل جائیں تو کیا یہ ٹھیک ہوگا۔

وکیل والدہ نے کہا کہ والدہ 2 بچوں کے لیے دس تولہ سونا قربان کرنے کے لیے تیار ہے جس پر عدالت نے والدین کی رضا مندی سے کیس کا فیصلہ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں