انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے رابطے کے لیے حکومتی کمیٹی قائم

بات چیت کے بعد انتخابی اصلاحات کے لیے بین الجماعتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی

بات چیت کے بعد انتخابی اصلاحات کے لیے بین الجماعتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی۔

پانچ رکنی کمیٹی میں وفاقی وزراء پرویز خٹک ، فواد حسین چوہدری اور اسد عمر، وزیر اعظم کےمشیر ڈاکٹر بابر اعوان اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر شامل ہیں جو اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے انتخابی اصلاحات کے لیے رابطہ کرکے بات چیت کریں گے۔


اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بات چیت کے بعد انتخابی اصلاحات کے لیے بین الجماعتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، پوری کوشش ہےکہ اگلے عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات نافذ العمل ہو سکیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اسپیکر کو انتخابی اصلاحات کے لیے بین پارلیمانی قائم کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔
Load Next Story