نجی اسکولز کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کے خلاف درخواست مسترد

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے وزارت تعلیم کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا تھا

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے وزارت تعلیم کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کی فیس میں 20 فیصد کمی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کی فیس میں 20 فیصد کمی کے خلاف درخواست مسترد کردی، وزارت تعلیم نے اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے وزارت تعلیم کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا تھا۔


عدالت نے کہا کہ کورونا کے دوران پالیسی معاملات دیکھنے والا ادارہ این سی او سی ہے لہذا پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اگر سمجھے تو این سی او سی سے رابطہ کرلے۔

 
Load Next Story