چین کی پہلی ’’انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو‘‘ کل سے شروع ہوگی

نمائش میں شرکت کےلیے 69 ممالک اور خطوں سے 650 سے زیادہ کمپنیوں نے درخواست دی ہے


ویب ڈیسک May 06, 2021
نمائش میں شرکت کےلیے 69 ممالک اور خطوں سے 650 سے زیادہ کمپنیوں نے درخواست دی ہے۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

چین کی پہلی انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو 7 سے 10 مئی تک ہائیکو، صوبہ ہینان میں منعقد ہوگی۔ یہ اشیائے صرف کے حوالے سے چین کی پہلی قومی سطح کی نمائش ہوگی۔

نمائش میں شرکت کےلیے 69 ممالک اور خطوں سے 650 سے زیادہ کمپنیوں نے درخواست دی ہے۔ ایکسپو میں 1,300 سے زائد برانڈز شامل ہوں گے۔

شرکاء پر امید ہیں کہ اس ایکسپو کے ذریعے چینی مارکیٹ تک مزید رسائی میں مدد ملے گی اور چین کے ترقیاتی منافع کو شیئر کیا جائےگا۔

میلے کے دوران 70 سے زائد نئی مصنوعات کی پریمیئر تقریبات منعقد ہوں گی اور سیکڑوں نئی مصنوعات لانچ کی جائیں گی۔

خبروں کے مطابق، پہلی کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو کےلیے نمائش کا مجموعی رقبہ 80,000 مربع میٹر ہوگا جس میں بین الاقوامی نمائش کےلیے 60 ہزار مربع میٹر رقبہ مختص ہوگا۔

میڈیا کے مطابق اسے ایشیا/ بحرالکاہل خطے میں سب سے بڑی کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو کا درجہ حاصل ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں