ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی

ملکی ذخائر 77 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز کمی سے 22 ارب 74 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے


Business Reporter May 06, 2021
(فوٹو : فائل)

حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ ہفتہ کمرشل لون کی مد میں ایک ارب ڈالر کی بھاری ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالرز کی سطح سے گر کر 22 ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 77 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز کمی سے 22 ارب 74 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 82 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز کمی سے 15 ارب 59 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 7 ارب 14 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیے گئے۔

گزشتہ ہفتہ مرکزی بینک نے کمرشل لون کی مد میں ایک ارب ڈالرز کی بھاری ادائیگی کی جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ دیکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں