مالدیپ کے سابق صدربم دھماکے میں بال بال بچ گئے

حملے میں آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیاجسے مبینہ طور پر وہاں کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا


ویب ڈیسک May 06, 2021
نشید جمہوری عمل کے نتیجے میں منتخب ہونے والے مالدیپ کے پہلے صدر رہے ہیں۔(فوٹو:اے ایف پی)

مالدینپ کے سابق صدر اور پارلیمنٹ اسپیکر نشید بم دھماکے میں بال بال بچ گئے تاہم انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 53 سابق صدر کواس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دارلحکومت مالی میں اپنے گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں نشید اپنے باڈی گارڈ سمیت زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اے ڈی کےاسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔


مالدیپ کے وزیر خزانہ عبداللہ شاہد نے سابق صدر پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں کی ہمارے ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیاجسے مبینہ طور پر وہاں کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں