وزیراعظم کی سوات آمد پر خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی نمائندہ ان کے استقبال کیلئے نہ آیا

وزیر اعظم کا استقبال گورنر خیبر پختونخوا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور مسلم لیگی رہنماؤں نےکیا۔


ویب ڈیسک January 15, 2014
وزیراعظم کے ناروا سلوک کی وجہ سے صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ استقبال کےلئے نہیں پہنچا، صوبائی حکومتی ذرائع فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) سے اختلا فات پرتحریک انصاف کھل کرمیدان میں آگئی اور وزیر اعظم نوازشریف کی سوات آمد پر خیبرپختونخوا حکومت کے کسی نمائندے نے ان کا استقبال نہیں کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سوات پہنچے تو صوبائی حکومت کےکسی نمائندے نےاستقبال کے لئےآنے کی زحمت تک گوارا نہ کی، وزیر اعظم کا استقبال گورنر خیبر پختونخوا اور مسلم لیگی رہنماؤں نےکیا۔

اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے ذرائع کا مؤقف تھا کہ وزیراعلی پرویزخٹک نے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے چار بار خط لکھا لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا، وزیراعظم کے ناروا سلوک کے باعث ہی صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ ان کے استقبال کےلئے نہیں گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں