علی ظفر کا کورونا کے مشکل وقت میں بھارتیوں کیلئے پیغام

یہی وہ مشکل گھڑیاں ہیں جن میں ہم سیکھتے ہیں کہ انسانیت کیا ہے، علی ظفر


ویب ڈیسک May 07, 2021
ہندوستان کے لوگوں جس مشکل وقت اور حالات سے آپ لوگ گزر رہے ہیں اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، علی ظفر فوٹواسکرین گریب

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے کورونا کے مشکل وقت میں بھارتیوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

بھارت میں کورونا کے باعث اس وقت صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔ اس صورتحال میں گلوکار علی ظفر نے بھارتیوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی عوام کو ہمت و حوصلہ دیتے ہوئے حالات بہتر ہونے کی دعا کی ہے۔

علی ظفر نے کہا ''ہندوستان کے لوگوں جس مشکل وقت اور حالات سے آپ لوگ گزر رہے ہیں اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ یہاں پاکستان میں بھی بہت لوگ مشکل میں ہیں، پریشان ہیں، لیکن شاید یہی وہ مشکل گھڑیاں ہوتی ہیں جن میں ہم یہ دیکھتے اور سیکھتے ہیں کہ انسانیت کیا ہے اور انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔

علی ظفر نے کہا اس مشکل وقت اورگھڑی میں، ہم پاکستانی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، اور آپ کے لیے دعا گو ہیں۔ خدا آپ کو تندرستی عطا فرمائے، آپ کی مشکلیں چھٹ جائیں، جلد از جلد خوشحالی آئے۔ یہی دعا تمام پاکستانیوں کے لیے اور دنیا کے تمام لوگوں کے لیے ہے۔ آئیے سب مل کر دعا کرتے ہیں ایک دوسرے کے لیے دل سے یہی وقت کی ضرورت ہے۔''

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔ جب کہ 3979 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک بھی ہوگئے۔ اس کے علاوہ بھارت کے کئی شہریوں میں مریضوں کے لیے آکسیجن نہیں مل رہی جس کی وجہ سے حالات مزید بدتر ہوگئے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/COiZI8yALKS/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں