خیبرپختونخوا حکومت کی فروری میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں 28 فروری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔


ویب ڈیسک January 15, 2014
مارچ میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی اجازت دی جائے ، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا۔ فوٹو؛فائل

خیبر پختون خوا حکومت نے فروری میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مارچ کے آخر میں الیکشن کرانے کی درخواست کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت فروری میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کراسکتی لہذا صوبائی حکومت کو مارچ کے آخر میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی اجازت دی جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامات کو مکمل کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں 28 فروری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |