بھارت میں کورونا سے ریکارڈ 3 ہزار 915 اموات
گزشتہ 10 دنوں سے مسلسل 3 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ ہورہی ہیں، بھارتی میڈیا
بھارت میں ایک دن میں کورونا کے باعث مزید 4 ہزار کے قریب اموات ریکارڈ کی گئیں جب کہ 4 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
بھارت میں کورونا وبا کے باعث زندگی سسک رہی ہے، ہرنیا دن گزرے ہوئے دن کا ریکارڈ توڑرہا ہے، ہر 24 گھنٹے بعد 4 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہورہے ہیں جب کہ ہزاروں اموات ریکارڈ ہورہی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک بار پھر 4 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جب کہ 3915 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 10 دنوں سے مسلسل 3 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ ہورہی ہیں، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 10 دنوں کے دوران ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں، اس سے قبل یہ تعداد امریکا میں ریکارڈ کی گئی تھی۔