رمضان المبارک کے آخری چند دن اورعید سادگی اوراحتیاط سے منائیے اسد عمر

اللہ کے کرم اور بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں، اسد عمر

آئیں مل کراس اہم ترین وقت کواحتیاط سے گزاریں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری چند دن اورعید سادگی اوراحتیاط سے منائیے۔


این سی اوسی کے سربراہ وفاقی وزیراسد عمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ اللہ کے کرم اوربروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں، ‏رمضان المبارک کے آخری چند دن اورعید سادگی اوراحتیاط سے منائیے۔

اسد عمرنے کہا کہ آئیں مل کراس اہم ترین وقت کواحتیاط سے گزاریں۔ اسد عمر نے جمعتہ الوداع کی مبارک باد بھی پیش کی۔
Load Next Story