انوشکا اور ویرات کورونا کے مریضوں کی مدد میں کسی سے پیچھے نہیں

انوشکا اور ویرات اس مہم کے ذریعے بھارت میں کووڈ 19 امداد کے لئے 7 کروڑ روپے اکٹھا کریں گے


ویب ڈیسک May 07, 2021
انوشکاشرما اور ویرات کوہلی ان دنوں ممبئی میں اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں، فوٹوسوشل میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کورونا ریلیف فنڈ میں 2 کروڑ روپے عطیہ دیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کے پیش نظر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بھارت کے ہیلتھ کیئر سسٹم (صحت کے نظام) کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے فنڈ اکھٹا کرنے والے پلیٹ فارم کیٹو کے ساتھ مل کر ایک ریلیف فنڈ قائم کیا ہے۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ بھارت میں کورونا کے باعث صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ اور ہمارے صحت کے نظام کو سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس صورتحال میں اپنے لوگوں کو اس طرح مشکل میں دیکھنا بہت درد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن کا کورونا آئی سی یو کے قیام کیلئے 1 کروڑ روپےعطیہ

انہوں نے کہا ہم ان لوگوں کے شکر گزار ہیں جو دن رات کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لیکن اب انہیں ضرورت ہے ہماری سپورٹ کی اور ہمیں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کی۔ لہذا ہم نے کیٹو کے ساتھ مل کر ایک فنڈ اکھٹا کرنے والی مہم کا آغاز کیا ہے جن کے فنڈز ان تمام لوگوں کو جائیں گے جو کورونا کے اس مشکل وقت میں دوسروں کی مدد کررہے ہیں۔

انوشکا اور ویرات نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آپ لوگ بھی اس مہم کا حصہ بنیں اور عطیہ کریں کیونکہ چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی بڑی تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔ یہی وقت ہے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا ہم سب بہت جلد اس مشکل وقت سے باہر نکلیں گے اور ساتھ مل کر اس جنگ کو بھی جیتیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا ارادہ ہے کہ وہ اس مشترکہ مہم کے ذریعے بھارت میں کووڈ 19 امداد کے لئے 7 کروڑ روپے اکٹھا کریں گے۔ اس کے علاوہ ان دونوں نے اس ریلیف فنڈ میں 2 کروڑ روپے بھی عطیہ کیے ہیں۔ اس مہم سے حاصل ہونے والی آمدنی آکسیجن، ویکسی نیشن، طبی افرادی قوت اور دیگر طبی سہولیات پر خرچ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ انوشکاشرما اور ویرات کوہلی ان دنوں ممبئی میں اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/COjxwcSJ_pH/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |