احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل

نیب کی سفارش پر وزارت داخلہ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں شامل کیا۔


ویب ڈیسک May 07, 2021
نیب کی سفارش پر وزارت داخلہ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں شامل کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

نیب کی سفارش پر وزارت داخلہ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں شامل کیا۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اس کی منظوری دی۔ احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں نیب کارروائی کررہا ہے جس میں ان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

ریفرنس کے مطابق احسن اقبال نے اپنی بین الصوبائی رابطہ وزارت کے 90 فیصد فنڈز نارووال میں لگا دیئے، اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے پورے ملک کو فنڈز سے محروم کیا اور اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

احسن اقبال نے ردعمل میں کہا ہے کہ میرا پاسپورٹ تو نیب نے پہلے ہی اپنی تحویل میں لے رکھا ہے تو پھر باہر کیسے جانا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔