بالی ووڈ انڈسٹری کے 25 ہزار ورکرز سلمان خان کے شکر گزار

چند روز قبل بھی سلمان خان نے 5 ہزار فرنٹ لائن ورکرز میں کھانا، پانی اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کی تھیں


ویب ڈیسک May 07, 2021
چند روز قبل بھی سلمان خان نے 5 ہزار فرنٹ لائن ورکرز میں کھانا، پانی اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کی تھیں

بھارتی اداکار سلمان خان نے کورونا کے باعث متاثر فلم انڈسٹری کے 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہے، وبا نے جہاں دیگر تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے وہیں بھارتی فلم انڈسٹری بھی مشکلات کا شکار ہے، متعدد ورکرز کام نہ ہونے کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں تاہم ایسے میں کئی بالی ووڈ اداکار حقیقی زندگی میں بھی ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں اور ان میں ایک نام سلمان خان کا بھی ہے۔

سلمان خان ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں میں آگے آگے رہتے ہیں، بالخصوص کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں سلو میاں متاثرین کی امداد میں سب سے آگے ہیں، چند روز قبل سلمان خان نے کورونا وائرس سے نمبرد آزما تقریباً 5 ہزار فرنٹ لائن ورکرز میں کھانا، پانی اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کیں جب کہ اب دبنگ خان نے بالی ووڈ انڈسٹری کے 25 ہزار ملازمین کی مالی امداد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ افراد کی تنظیم کے مطابق سلمان خان نے ٹیکنیشن، میک اپ آرٹسٹ، اسٹنٹمین اور اسپاٹ بوائز سمیت 25 ہزار دیگر افراد کی مالی امداد کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے، ان تمام افراد کو انفرادی طور پر 1500 روپے دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں