کراچی میں 10 سالہ گھریلوملازم پراسرار طور پر چھٹی منزل سے گرگیا
گھر کےمالک نے پیسے چرانے کے الزام میں تشدد کیا پھر کھڑکی سے نیچے دھکا دے دیا، زخمی بچے کا پولیس کو بیان
شہر کے پوش علاقے کلفٹن میں 10 سالہ گھریلو ملازم پراسرار طور پر چھٹی منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کےعلاقےکلفٹن بلاک فائیو میں 10 سالہ گھریلوملازم ہریش پراسرار طور پر چھٹی منزل سےگرگیا، بچے کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس نے اس کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ گھر کے سربراہ ڈاکٹر منیر نے پولیس کے پوچھنے پر بتایا کہ بچے نے سوالاکھ روپےکی رقم چرائی تھی جس پرانہوں نے بچے سے پوچھ گچھ کی لیکن کسی قسم کا تشددنہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہریش نےخوداپنےکمر میں جاکرچھلانگ لگائی۔
دوسری جانب ہریش نے اسپتال میں پولیس کو بیان دیا کہ گھر کے مالک نے پیسے چرانے کے الزام پر پہلے تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا پھر اسے کھڑکی سے نیچے دھکا دے دیا، بچے کے بیان کے بعد پولیس نے گھر کے مالک کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔
ہریش کے ساتھ کام کرنے والے دوسرے ملازم بچے ساجن کا کہنا تھا ہم دونوں 2 ماہ سے اس گھرمیں کام کررہے ہیں ہم غریب ضرور ہیں لیکن چور نہیں، ہمارے مالک نے ہریش پر غلط الزام لگایا ہے۔