وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی

6 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 7.30 فیصد سے کم کرکے 7.20 فیصد کردی گئی ہے، وزارت خزانہ


Irshad Ansari May 07, 2021
6 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 7.30 فیصد سے کم کرکے 7.20 فیصد کردی گئی ہے، وزارت خزانہ فوٹو:فائل

LONDON: وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 7.30 فیصد سے کم کرکے 7.20 فیصد اور تین ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 6.92 فیصد سے بڑھا کر 7.04 فیصد کردی گئی ہے، ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکٹس، بہبود، شہداء اور پینشنرز سرٹیفکٹس اور سیونگز اکاؤنٹس سمیت ایک سال کے لیے شارٹ ٹرم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں