شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے فواد چوہدری

اتنا جلد فیصلہ تو پنچائیت میں بھی نہیں ہوتا، بوسیدہ نظام عدل سے اپوزیشن کے مفاد وابستہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک May 07, 2021
اس بوسیدہ نظام عدل سے اپوزیشن کے مفاد وابستہ ہیں، وفاقی وزیر برائے اطلاعات

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق، اتنا جلد فیصلہ تو پنچائیت میں نہیں ہوتا اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی، اس سے پہلے وہ نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں سوال یہ ہے کہ کہ اس گارنٹی کا کیا بنا؟۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے، ہمارے نظام عدل کی کمزوریوں کی وزیر اعظم کئی بار نشاندہی کرچکے ہیں لیکن اپوزیشن اصلاحات پر تیار نہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس بوسیدہ نظام سے ان کے مفاد وابستہ ہیں۔



ادھر وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی کہا کہ شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کی اجازت حیران کن فیصلہ ہے، انہوں نے پہلے بھائی کی جھوٹی ضمانت دی اور اسے باہر بھاگنے میں مدد دی جو کبھی واپس نہیں آئے-اب وہ مفرور قرار ہیں۔کیا انہیں ایک مفرور کی معاونت میں اندر نہیں ہونا چاہیے تھا۔ 35 سال کی حکومت میں ایک ہسپتال ایسا نہیں جہاں ان کا علاج ہو سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |