اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
چند روز قبل کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند کردیا گیا تھا
اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مغربی بنگال میں نفرت آمیز پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور اپنے بیانات کی وجہ سے انہیں آئے روز نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چند روز قبل اداکارہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا تھا اور اب کنگنا کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ نے بھارتی اداکارہ کنگنا کا اکاؤنٹ مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کی جیت کے بعد کی گئی متنازع ٹوئٹ کے بعد بند کردیا تھا۔ انہوں نے بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کی جیت کے بعد اشتعال انگیز ٹوئٹس کی تھیں جس میں اداکارہ نے کہا تھا '' نریندر مودی ممتا بینرجی کو لگام ڈالیں، ممتا بینرجی ایک بلا کی طرح ہیں لہذا مودی جی انہیں سدھارنے کے لیے 2000 سے پہلے والا روپ دکھائیں۔
رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کے خلاف نفرت آمیز پروپیگنڈا اور فرقہ وارانہ تشدد پر اکسانے کے الزام میں مغربی بنگال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کنگنا کی جانب سے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر پوسٹ کے بعد ہی پولیس میں ایک شکایت درج کروائی گئی تھی تاہم اب باضابطہ ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے تاہم اداکارہ کو اس حوالے سے اب تک کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کنگنا رناوت کے خلاف پہلے ہی کاپی رائٹ سمیت متعدد مقدمات درج ہوچکے ہیں اور مختلف عدالتوں میں ان کے خلاف کیسز بھی زیر سماعت ہیں۔