
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر آج ان کی ایک ٹوئٹ کا خوب چرچا رہا جس پر پاکستانی صارفین نے شرمندگی کا اظہار بھی کیا اور کرسچیئن ٹرنر کے جذبے کی داد بھی دی۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے مرگلہ جیسے صحت افزا مقام پر معمول کی واک کے دوران شہریوں کی جانب سے پھینکا گیا کچرا دیکھا تو انہوں نے اپنے مرتبے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وہ کچرا دو بڑے تھیلوں میں بھرا اور ٹھکانے لگادیا۔
Another #FridayMorningWalk, another two bags of litter. Safaai nisf imaan hai cc @dcislamabad @hamzashafqaat @CleanGreenPK pic.twitter.com/JknF3go0Hy
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) May 7, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسچیئن ٹرنر نے تصاویر شیئر کیں جس میں وہ کچرے کے بڑے تھیلے اُٹھائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کیپشن میں لکھا کہ ایک بار پھر جمعے کی صبح کی چہل قدمی اور ایک بار پھر کچرے کے تھیلے۔ صفائی نصف ایمان ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر رمضان کے ماہ میں جہاں یہ یاد دلایا کہ صفائی نصف ایمان ہے وہیں اس ٹوئٹ میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور وزیر اعظم کے پروگرام کلین گرین پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی مینشن کیا۔
Meals are for sharing not littering. Two bags of rubbish collected on Margallas #FridayMorningWalk - please help keep beautiful Islamabad clean cc @hamzashafqaat @dcislamabad @CleanGreenPK pic.twitter.com/jHcvUWxO1c
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) April 30, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ جمعے 30 اپریل کو بھی برطانوی ہائی کمشنر نے مارگلہ کی پہاڑیوں سے کچرے کے دو بڑے تھیلے جمع کیے تھے۔ اُس ٹوئٹ میں بھی انہوں نے لوگوں سے اسلام آباد کو خوبصورت اور صاف رکھنے کی اپیل کی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔