والدہ کی خواہش تھی میں بڑی ہوکر ڈاکٹر بنوں جھانوی کپور

میں اچھی ڈاکٹر نہیں بن سکتی اسی سوچ نے مجھے اداکارہ بننے پر مجبور کیا، جھانوی کپور


ویب ڈیسک May 07, 2021
میں اچھی ڈاکٹر نہیں بن سکتی اسی سوچ نے مجھے اداکارہ بننے پر مجبور کیا، جھانوی کپور

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزدای جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کی خواہش تھیں کہ میں بڑی ہوکر ڈاکٹر بنوں۔

جھانوی کپور پردہ اسکرین پر مداحوں کے دل مول لینے میں مصروف دکھائی دیتی ہیں لیکن ان کی مرحوم والدہ سری دیوی انہیں اداکارہ کے بجائے ایک معالج کے طور پر دیکھنا چاہتی تھیں۔

حالیہ انٹرویو میں جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ جب میں چھوٹی تھی تب سے والدہ کی خواہش تھی کہ میں بڑی ہو کر ایک اچھی ڈاکٹر بنوں لیکن میں نہیں سمجھتی تھی کہ میں ایک اچھی ڈاکٹر بن سکتی ہوں اور اسی سوچ نے مجھے اداکارہ بننے پر مجبور کیا۔

واضح رہے سری دیوی جھانوی کی پہلی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی اس دنیا سے چل بسی تھیں جب کہ اداکارہ جھانوی مستقبل قریب میں فلم دوستانہ میں نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں