انتخابی فہرستوں میں 65 لاکھ افراد کے ووٹوں کا اندراج باقی ہے نادرا
ووٹ کے اندراج کا عمل انتخابی شیڈول کے اجراء تک جاری رہے گا،حکام الیکشن کمیشن
نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے ذرائع کے مطابق نادرا کی طرف سے جاری کیے جانے والے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل 65 لاکھ کے قریب افراد کے ووٹوں کا انتخابی فہرستوں میں اندراج ہونا باقی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 اگست 2012 ء تک نادرا کی طرف سے ملک بھر کے 8 کروڑ97 لاکھ 91 ہزار810 شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں جن میں سے 8 کروڑ 32 لاکھ سے زائد افراد کے نام نئی کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں میں درج ہیں۔ اس طرح ابھی 65 لاکھ کے قریب ووٹروں کا اندراج باقی ہے۔ اس بارے میں جب الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا گیا تو حکام نے بتایا کہ ووٹ کے اندراج کا عمل انتخابی شیڈول کے اجراء تک جاری رہے گا، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد یہ عمل روک کر اضافہ شدہ فہرستیں مرتب ہوں گی ۔
انھوں نے بتایا کہ نادرا کی طرف سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے رہائشیوں کوبھی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کیے جاتے ہیں لیکن ان کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل نہیں ہیں کیونکہ ان کا اپنا نظام اور انتخابی فہرستیں ہیں۔