مقامی وبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 105500روپے ہوگٸی


Staff Reporter May 07, 2021
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 105500روپے ہوگٸی ۔ (فوٹو:فائل)

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 1820ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100روپے اور 944روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 105500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 90450روپے ہوگٸی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1380روپے پر اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1183.12روپے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں