خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔


آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

لاہور: چاندی کا دروازہ
سلیم ریحان، شیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے نئے گھر کا دروازہ بہت ہی خوبصورت و روشن ہے ۔ میں اپنے ابو سے پوچھتا ہوں کہ ایسا دروازہ انہوں نے کیوں پسند کیا تو میرے ابو کہتے ہیں کہ یہ چاندی کا دروازہ ان کے دادا نے اپنی حویلی میں لگوایا تھا۔ میں بھی اس کو دیکھ کر خوش ہوتا ہوں اور مسجد کی طرف چلا جاتا ہوں کہ اپنے قرآن کلاس کے دوستوں کو اپنے ابو کے دادا کے دروازے کا قصہ سناوں گا ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

بکری کا دودھ
سدرہ صہیب ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میری بہن کی سہیلی نے ہمارے گھر بہت بڑی سی بالٹی میں بکری کا دودھ بھیجا ہے جس پہ میری والدہ خفا ہو رہی ہیں کہ ہم اتنے زیادہ دودھ کا کیا کریں مگر میرے نانا ابو ان کو سمجھاتے ہیں کہ اس کے بہت فائدے ہیں جس پہ میری امی خاموشی سے اس کو دیگچی میں ڈال دیتی ہیں مگر ہم سب بہن بھائی بہت خوش ہیں کہ جلدی سے امی ابال لیں تو ہم پی کے دیکھیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ھو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

بھیڑیئے کا حملہ
منصور خان، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی جگہ کھڑا ہوں جیسے کوئی پہاڑی مقام ہو اور آس پاس کافی درخت ہیں تو مجھ پہ اچانک کوئی جانور حملہ کر دیتا ہے۔ میں یکدم ایک طرف بھاگتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ وہ ایک بھیڑیا ہے جو میرے پیچھے بھاگ رہا ہے ۔ پھر دیکھتا ہوں کہ جیسے میں اپنے گھر میں ہوں اور وہ میرے گھر کے باہر ہے اور میں کافی پریشان ہوں ۔
تعبیر : اس، خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد ااستغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

بانسری بجانے کی کوشش
احمد علی، شیخوپورہ
خواب : چند روز پہلے ایک عجیب سا خواب دیکھا کہ میں کسی پتھر کے اوپر بیٹھا ہوں اور بانسری بجانے کی کوشش کر رہا ہوں ۔ اس میں سے بہت ہی سریلی آوازیں آتی ہیں اور میں خود بھی بے خود ہو کر سنتا رھتا ہوں۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی اندیشہ یا پریشانی آپ کے ذہن پہ سوار رہے گی جس کو لے کر آپ پریشان رہیں گے۔ اس کا تعلق کاروباری معاملات سے بھی ہو سکتا ہے اور تعلیمی بھی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ آپ کے لئے دعا کروا دی جائے گی ۔

مزیدار کھانا
نادر خان، قصور
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کہیں دعوت پہ گیا ہوا ہوں اور وہاں پہ ہم کو ایک تھال میں انتہائی لذیز بھنا ہوا گوشت ملتا ہے جو کہ انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔ ہم سب جیسے کھانے پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ اس پہ پیٹ تو بھر جاتا ہے مگر نیت سیر نہیں ہوتی۔ سچ پوچھیں تو میں نے زندگی میں کبھی اتنا لذیذ کھانا نہیں کھایا ہوتا ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات پہ دلیل کرتا ہے کہ اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے آپ کو مال و دولت عطا کریں گے ۔ مال و وسائل میں اضافے سے رزق میں بھی برکت ہو گی اور اس سے زندگی میں آسانی پیدا ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور حسب توفیق صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

گھر میں کچن کا کام
ام سائرہ، راولپنڈی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں بیٹھی امتحان کی تیاری کر رہی ہوں اور میری امی آ کر مجھے کہتی ہیں کہ کچن میں ان کی مدد کرا دوں ۔ مہمانوں کی آمد سے پہلے وہ کام مکمل کرنا چاہتی ہیں۔ میں کتابیں رکھ کے ان کے ساتھ چلی جاتی ہوں اور ان سے کہتی ہوں کہ برتن نہیں دھوئوں گی، بس آٹا گوندھ دیتی ہوں۔ یہ کہہ کے میں آٹا ڈالتی ہوں تسلے میں تاکہ گوندھ سکوں۔ اسی دوران ہماری ہمسائی کے گھر سے بھی مختلف آٹے آ جاتے ہیں۔ اور میں سوچتی ہوں کہ الگ الگ کرنے کی بجائے میں ایک ساتھ سارے گوندھ لیتی ہوں۔ مجھے اس کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے تنگ دستی غم اور پریشانی سے نجات ملے گی۔ اللہ تعالی کی مہربانی سے قرض کی ادائیگی کی کوئی بہتر سبیل بن جائے گی۔ اور اس کے علاوہ اگر کوئی بیمار ہے،گھر میں تو اس کو شفاء ملے گی ۔ آپ سب نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں