کووڈ ویکسین عوام کو مفت لگانے کے حوالے سے مکتوب جاری

جاری مکتوب سے کئی اہم سوالات اٹھ گئے، نجی اسپتالوں کو مفت ویکسین کون فراہم کرے گا۔


Tufail Ahmed May 08, 2021
سروس چارجز کے نام پر ویکسین کے عوض پیسے لینے پرنجی اسپتال کا لائسنس منسوخ کر دیا جائیگا (فوٹو:فائل)

حکومت سندھ کے نوٹیفیکیشن کے بعد سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بھی کووڈ ویکسین کو عوام میں مفت لگانے کے حوالے مکتوب جاری کر دیا جس کے بعد کئی اہم سوالات اٹھ گئے۔

نجی اسپتالوں کی مفت ویکسین لگانے کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ نجی اسپتالوں کو مفت ویکسین کون فراہم کرے گا، سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے کمشنر ڈاکٹر خالد شیخ نے جمعہ کو ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ حکومت سندھ کوویڈ ویکسین منگوانے کے آرڈر دیے ہیں، آئندہ ہفتے تک ویکسین کراچی پہنچ جائے گی جس کے بعد صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کے احکامات کے بعد سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن نے قبل از وقت تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو انتباہی مکتوب جاری کر دیا جس میں تمام نجی اسپتالوں کی انتظامیہ پر واضح کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ویکسین عوام کو بلا معاوضہ لگائی جائے گی اور اگر کسی بھی نجی اسپتال نے عوام سے سروس چارج کے نام پر ویکسین کے عوض پیسے لے تو اس اسپتال کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں