ڈی جی رینجرز کی مشاورت سے سندھ پولیس میں تبادلے کئے جائیں گے قائم علی شاہ

رینجرز کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے اس لئے ان کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے، قائم علی شاہ


ویب ڈیسک January 15, 2014
قائم علی شاہ سے ملاقات میں ڈی جی رینجرز نے کراچی پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا۔ فوٹو،اے پی پی

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ڈی جی رینجرز کی مشاورت سے ہوگا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے قائم علی شاہ سے ملاقات جس میں انہوں نے کراچی پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا جبکہ صوبے اور بالخصوص کراچی کی امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی کمانڈ ڈی جی رینجرز کے پاس ہے اس لئے کسی بھی پولیس افسر کے تبادلے سے قبل ان سے مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے اس لئے ان کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اس لئے کراچی آپریشن پر حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور نہ ہی یہ آپریشن روکا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں