کنگنا رناوت بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

اگر آپ اس وائرس سے خوفزدہ ہوں گے تو یہ آپ کو مزید خوفزدہ کرے گا، کنگنا رناوت


ویب ڈیسک May 08, 2021
کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکارہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے فوٹوفائل

NEW DELHI: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد اداکارہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اداکارہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

کنگنا رناوت نے مزید بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے انہیں کمزوری محسوس ہورہی تھی اور آنکھوں میں بھی ہلکی جلن تھی ٹیسٹ کروانے پر رزلٹ مثبت آیا۔ کنگنا نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ وائرس میرے جسم میں موجود ہے لیکن مجھے معلوم ہے میں اسے ہرا دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا اور ویرات کورونا کے مریضوں کی مدد میں کسی سے پیچھے نہیں

کنگنا نے لوگوں سے کہا اگر آپ اس وائرس سے خوفزدہ ہوں گے تو یہ آپ کو مزید خوفزدہ کرے گا آئیں اس کووڈ 19 کو تباہ کریں یہ سوائے چھوٹے سے وقتی فلو کے اور کچھ نہیں ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ دباؤ پڑگیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔ وہاں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مثبت کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔ بالی ووڈ کے کئی ستارے کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں دپیکا پاڈوکون، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، رنبیر کپور، اکشے کمار، شلپاشیٹھی وغیرہ شامل ہیں جب کہ کئی فنکار اس وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/COmVsjTBQ9e/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |