بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کا اختیارہے فواد چوہدری

صرف زبانی باتوں پرریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، فواد چوہدری


ویب ڈیسک May 08, 2021
حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت کو رجوع کرے گی، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کا اختیارہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کا اختیارہے، شہبازشریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ صرف زبانی باتوں پرریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت کو رجوع کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزایف آئی اے امیگریشن حکام نے شہباز شریف کو سسٹم میں بلیک لسٹ ہونے کے باعث دوحہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔