سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس چالان کا حصول آن لائن کردیا

اس سے قبل محمکہ ایکسائز سندھ، موٹروہیکل ٹیکس کی ادائیگی کو بھی مکمل طور پر آن لائن کرچکا ہے


ویب ڈیسک May 08, 2021
سندھ حکومت کے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس کے چالان کا حصول بھی اب اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بھی ممکن بنادیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

سندھ حکومت کے تحت ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے محکمے نے پراپرٹی ٹیکس کے بل یا چالان کا حصول آسان بناتے ہوئے یہ سہولت اب اپنی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کردی ہے۔

کورونا کی جاری صورت حال کے پیش نظر، محکمے کی جانب سے یہ سہولت ٹیکس دہندہ شہریوں کےلیے راحت کا باعث ثابت ہوگی جنہیں پراپرٹی ٹیکس چالان کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔

کورونا اور لاک ڈاؤن کے باعث محکمے کو پراپرٹی ٹیکس کے چالان ٹیکس دہندگان تک پہنچانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ ٹیکس ادا کرنے والے شہری بھی محکمے کے دفاتر جانے سے گریزاں ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکس کے بعد اب پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی بھی محکمے کی جانب سے آن لائن کیے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ابتداء میں ٹیکس دہندگان اپنے سابقہ پراپرٹی ٹیکس کے چالان پر درج اپنے اکاؤنٹ نمبر کے ذریعے جاری مالی سال کے اپنا پراپرٹی ٹیکس درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

https://taxportal.excise.gos.pk/home/search_challan


ڈاؤن لوڈ کیے گئے یہ چالان نیشنل بینک کی برانچز یا اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

مستقبل میں یہ چالان براہ راست آن لائن بینکنگ، اے ٹی ایم، موبائل اکاؤنٹ، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے ادا کیے جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمکہ ایکسائز نے موٹر وہیکل ٹیکس کی ادائیگی کو بھی مکمل طور پر آن لائن اور خود کار کردیا ہے۔

اب ماضی کی طرح موٹر وہیکل ٹیکس کی ادائیگی کےلیے محکمے کے کسی دفتر یا بینک جانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ کام اب بہ آسانی گھر بیٹھے چند منٹوں میں کیا جاسکتا ہے۔

مذکورہ سہولت بھی محکمہ کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں