شہبازشریف کو ائیرپورٹ پر روکنا ظاہرکرتا ہے کہ سلیکٹڈ کتنا خوفزدہ ہے مریم نواز

جعلی حکومت نے کس ڈھٹائی سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک May 08, 2021
جعلی حکومت نے کس ڈھٹائی سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر روکنا ظاہر کرتا ہے کہ ان سے سلیکٹڈ کتناخوفزدہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ جعلی حکومت نے کس ڈھٹائی سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے اور شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر روکا گیا۔



مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر روکنا، یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ سلیکٹڈ ان سے کتنا خوفزدہ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف کو دوحہ روانگی سے قبل جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا

واضح رہے کہ شہباز شریف کو آج صبح 4 بج کر 50 منٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 621 کے ذریعے لاہور سے دوحہ روانہ ہونا تھا جہاں قطر میں 10دن قرنطینہ کے بعد ان کی لندن روانگی تھی، تاہم انہیں لاہور سے دوحہ جانے سے قبل ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے امیگریشن اہلکار نے روک کر دوحہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے شہباز شریف کا نام تاحال بلیک لسٹ سے نہیں نکالا گیا، سسٹم میں کلیئرنس جاری نہیں ہوئی، امیگریشن سسٹم میں اپ ڈیٹ نہ ہونے سے انہیں آف لوڈ کردیا گیا لہٰذا نام کلئیر ہونے پر جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں