برطانیہ سے ایٹسرازینیکا کویکس ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

کورونا وباء نے جہاں فاصلے بڑھائے ہیں وہیں ہمیں ایک دوسرے کے قریب بھی لایا ہے، برطانیہ


ویب ڈیسک May 08, 2021
کورونا وباء نے جہاں فاصلے بڑھائے ہیں وہیں ہمیں ایک دوسرے کے قریب بھی لایا ہے، برطانیہ۔ فوٹو:فائل

برطانیہ سے ایٹسرازینیکا کویکس ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق برطانیہ سے ایٹسرازینیکا کویکس ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تصدیق کردی ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کاکہنا تھا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کے لیے کویکس ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، کورونا وباء نے جہاں فاصلے بڑھائے ہیں وہیں ہمیں ایک دوسرے کے قریب بھی لایا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں