طالبان نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تو امریکی فوج دوبارہ آئے گی خلیل زاد

طالبان نے جنگ مسلط کی تو دوستوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان


ویب ڈیسک May 08, 2021
زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں قطر اور جنوبی ایشیائی ممالک کا دورہ کیا، فوٹو: فائل

امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر طالبان نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تو امریکی فوج افغانستان میں دوبارہ واپس آجائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اگر طالبان نے امن کے بجائے جنگ کو ترجیح تو دی تو اپنے دوستوں کی مدد کے لیے امریکی فوج دوبارہ آئے گی۔

امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جنگ کے خاتمے کی کاوشیں اور کسی بھی مسئلے کے فوجی حل کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جس سے افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہوئی ہے جسے کسی بھی قیمت دوبارہ سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں ازبکستان، قطر، افغانستان اور تاجکستان کے دورے سے لوٹے ہیں اور برلن میں اتحادیوں کے اہم اجلاس میں بھی شرکت کی تھی جس کا مقصد امریکی فوجیوں کے 11 ستمبر تک بحفاظت واپسی کا انتظام کرنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں