اسلام آباد میں فائرنگ سے ریٹائرڈ کرنل جاں بحق

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پمز ہسپتال منتقل کردی


ویب ڈیسک May 08, 2021
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پمز ہسپتال منتقل کردی

تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں حساس ادارے کے سابق آفیسر کو قتل کردیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پمز ہسپتال منتقل کردی ۔ کرنل (ر) طارق قریشی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ان کی لاش واش روم میں پڑی تھی۔

طارق قریشی کا ملازم، گاڑی اور دو موبائل فون بھی غائب ہیں جن کا ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔ مقتول کے ساتھ ان کی منہ بولی بیٹی بھی رہتی تھی ۔ مقتول کے بیٹے صادق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ پولیس ٹیم وقوعہ کی ہر پہلو پر تفتیش عمل میں لا رہی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں