حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا

کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رہیں گے، این سی او سی


ویب ڈیسک May 08, 2021
کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رہیں گے، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز بڑھنے پر تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ این سی او سی نے صورتحال کے پیش نظر اور بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی۔

پہلے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند کئے گئے تھے لیکن اب 23 مئی تک بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق اجلاس 18 مئی کو ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں