بھارت میں شیر بھی کورونا کا شکار ہونے لگے

دونوں شیروں کو آئسو لیٹ کردیا گیا


ویب ڈیسک May 08, 2021
جوڑے کو آئسولیٹ کردیا گیا، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اترپردیش کے چڑیا گھر میں دو شیروں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ایٹاوا وائلڈ لائف سفاری پارک کے دو شیروں کا بخار اور نزلے کے باعث کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔

چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ جوڑے کی طبیعت بہتر ہے، دونوں کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : کورونا وائرس نے شیروں کا شکار بھی شروع کردیا

چڑیا گھر کورونا وبا کے باعث بند ہے اس لیے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عملے کے کسی رکن سے کورونا وائرس شیروں تک پہنچا۔

اس سے قبل حیدرآباد کے نہرو جیولوجیکل پارک کے 8 شیروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی تاہم آٹھوں صحت یاب ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں