کوئٹہ شہرمیں سحروافطارمیں گیس کی لوڈ شیڈنگ

گيس حكام جرمانوں كے نام پر شہريوں كو لوٹنا بند کرکے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور پریشر میں بہتری کے لیے اقدامات کریں

گیس کے پریشر کی بحالی كے حوالے سے بھی گيس حكام كے دعوی دھرے كے دھر ے رہ گئے۔ (فوٹو:فائل)

کوئٹہ شہر کے متعدد علاقوں ميں سحری وافطاری كے وقت گيس غائب ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ گیس کے پریشر کی بحالی كے حوالے سے بھی گيس حكام كے دعوی دھرے كے دھر ے رہ گئے۔

تفصيلات كے مطابق فقير محمد روڈ، كاسی ونيو فقير محمد، سركی وترين روڈ، غفور ٹائون اور سرياب روڈ سميت متعدد علاقوں ميں سحری افطاری کے وقت گيس بالكل غائب ہوجاتی ہے۔ اور اگر آتی بھی ہے تو اس کا پریشر بہت کم ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے سحری وافطاری كی تياری ممكن نہيں ہوپاتی اور لوگوں كو سالن اور روٹی کے لیے ہوٹلوں پر لمبی لائنوں میں لگنا پڑتا ہے۔


پریشان حال شہریوں کا کہنا ہے کہ سدرن گيس حكام پی يو جے اور ديگر جرمانوں كے نام پر شہريوں كو لوٹنا بند کرکے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور پریشر میں بہتری کے لیے اقدامات کریں، اورماہ صيام ميں شہريوں كی بددعائيں نہ سميٹے۔

 
Load Next Story