لکی مروت دہشت گردوں سے مقابلے میں اے ایس آئی شہید 2 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوئی، پولیس


ویب ڈیسک May 09, 2021
پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو مبینہ دہشت گرد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جب کہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لکی مروت میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر مبینہ دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جب کہ ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل انوار اللہ زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

ایس ایچ او نوید نواز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے، دونوں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی پولیس موبائل پر حملہ کیا جن کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔