کورونا نے مزید 118 زندگیوں کے چراغ بجھادیئے 3785 کیسز رپورٹ
ملک بھر میں کورونا سےمجموعی طور پر 18 ہزار 915 اموات ہوئیں ، این سی او سی
کورونا کی وبا کی تیسری لہر اپنی پوری شدت سے ملک میں اپنے وار کررہی ہے اور اس نے مزید 118 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 3 ہزار 785 افراد میں اس کی تشخیص ہوئی۔ اس طرح ملک میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد8 لاکھ 58 ہزار25 ہو گئی، پنجاب میں 3 لاکھ 17 ہزار 972، سندھ میں لاکھ 91 ہزار 668، بلوچستان 23 ہزار 324، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 23 ہزار 842، اسلام آباد میں 77 ہزار 974، آزاد کشمیر 17 ہزار 866 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 380 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 915 تک پہنچ گئی، کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 4 ہزار 726، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 588، اسلام آباد میں 708، گلگت بلتستان میں 107، بلوچستان میں 247 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 507 مصدقہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہے جن میں سے 4903 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔