گورنر پنجاب نے مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کی ویڈیو شیئر کردی

بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بناکر اسرائیل نے ہٹلر کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، گورنر پنجاب

جب تک کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوگا دنیا میں امن نہیں ہوگا، چوہدری محمد سرور۔ فوٹو:سوشل میڈیا

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائر نگ کی ویڈیو شیئر کر دی.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائر نگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی پرحملہ بدتر ین اسرائیلی دہشت گردی ہے، بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بناکر اسرائیل نے ہٹلر کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔




گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی اسرائیلی دہشت گردی پرخاموشی شر مناک ہے، دنیا میں امن کیلئے کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا حل لازم ہو چکا ہے، جب تک کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوگا دنیا میں امن نہیں ہوگا۔ امت مسلمہ کو بھی اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف دوٹوک پالیسی بنانا ہوگی، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادی کیلئے ہر فورم پر انکے ساتھ ہے۔

 

 
Load Next Story