تحریک انصاف حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں شفافیت کی مثال قائم کی ہےعثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان کی دیانتدار قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے،عثمان بزدار


ویب ڈیسک May 09, 2021
سابق ادوارمیں کرپشن کے ریکار قائم کیے گئے،عثمان بزدار فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے، ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس اور کمیشن کھائے گئے، کرپشن کے مینار کھڑے کرکے اربوں کی لوٹ مار کی گئی، ماضی میں ہر روزکرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا، کرپشن کی ہوشربا داستانیں قوم آج تک نہیں بھولی پی ڈی ایم کا ٹولہ کرپشن کی بہتی گنگامیں اشنان کرتا رہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی دیانتدار قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے، ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بحال ہوا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے، ڈھائی برس کے دوران کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہ آنا تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے۔ ہماری حکومت کے دور میں کرپٹ افراد کو نکیل ڈالی گئی ہے، اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کرسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔