شہبازشریف کرپشن منی لانڈرنگ اورکک بیکس کیسز کاسامناکریں فردوس عاشق اعوان

علاج معالجےکی آڑ میں لوگ باہر اپنی جائیدادیں بچانے کے لئے ہاتھ پاوَں مار رہے ہیں، معاون خصوصی اطلاعات

وزیر اعظم یکساں قانون کے نفاذ کے لئے جنگ لڑرہے ہیں، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کرپشن ،منی لانڈرنگ اور کک بیکس کیسز کا سامنا کریں.

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا کہ 4ہفتے میں علاج کروا کر واپس آوَں گا، شہباز شریف نے نوازشریف کی ضمانت دی تھی،نوازشریف کوواپس لانے کی بجائے شہباز شریف نے فرار ہونے کی کوشش کی، شہباز شریف پر کرپشن ،منی لانڈرنگ اور کک بیکس کے الزامات ہیں، شہباز شریف کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کی بجائے بیرون ملک جانا چاہتے تھے، شہبازشریف کرپشن ،منی لانڈرنگ اورکک بیکس کیسز کا سامنا کریں، ان کی جائیدادیں اور اولاد باہر ہیں، عید بھی وہ باہر منانا چاہتے ہیں۔ علاج معالجےکی آڑ میں یہ لوگ باہر اپنی جائیدادیں بچانے کے لئے ہاتھ پاوَں مار رہے ہیں،عید پاکستان میں کریں، آپ کو باہر جانے کی کیا جلدی ہے۔


معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان یکساں قانون کے نفاذ کے لئے جنگ لڑرہے ہیں، نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے اصلاحات کررہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں کثیر زرمبادلہ بھیجتے ہیں، وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دیا، وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپنا وعدہ پورا کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی لانے کے لئے لاک ڈاوَن لگایا گیا ہے، کورونا لاک ڈاوَن لگانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری ہوچکا ہے، عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
Load Next Story