الیکشن کمیشن کے الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات برقرار اجلاس بلانے کا فیصلہ

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق صدارتی آرڈیننس حکومت نے الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیے بغیر جاری کیا، ذرائع


ویب ڈیسک May 09, 2021
الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق صدارتی آرڈیننس حکومت نے الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیے بغیر جاری کیا، ذرائع

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق آرڈیننس پر الیکشن کمیشن کے تحفظات برقرار ہیں اور عید کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سمندر پارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق صدارتی آرڈیننس وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیے بغیر جاری کیا جس پر الیکشن کمیشن کے تحفظات برقرار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدراتی آرڈیننس سے متعلق عید کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انٹرنیٹ ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق آرڈیننس کا جائزہ لیا جائے گا، الیکشن کمیشن جائزہ لے کر وفاقی حکومت کو ایک بار پھر آرڈیننس سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔