تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار اسلحہ بھی برآمد

ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 10 سے زائد مقدمات درج ہیں جب کہ مزید تفتیش جاری ہے، پولیس


Staff Reporter May 09, 2021
ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 10 سے زائد مقدمات درج ہیں جب کہ مزید تفتیش جاری ہے، پولیس فوٹو : فائل

اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

لیاقت آباد کے علاقے میں 3 ملزمان نے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جب کہ ملزمان جاتے ہوئے فائرنگ بھی کرتے ہوئے گئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارکر 3 ملزمان سلیمان عرف مکھن، وسیم اور نوید کو گرفتار کرکے 3 ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلیں، پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 10 سے زائد مقدمات درج ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔