فرانس میں برفانی تودہ گرنے سے 7 کوہ پیما ہلاک

فرانس کے پہاڑی سلسلوں میں دو ہفتوں سے مسلسل برف باری جاری ہے


ویب ڈیسک May 09, 2021
اس علاقے میں دو ہفتوں سے شدید برف باری جاری ہے، فوٹو: فائل

فرانس میں پہاڑی سلسلے ایلپس میں برفانی تودہ گرنے کے دو الگ الگ واقعات میں 7 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ایلپس کے پہاڑی سلسلے کے علاقے ساووئی میں کوہ پیما چوٹی عبور کرنے کی کوشش میں برفانی تودے کی زد میں آگئے۔ دو الگ الگ مقامات پر تھوڑے تھوڑے وقفے سے پیش آنے والے ان واقعات میں 7 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔

اٹلی کی سرحد کے قریب اس علاقے میں گزشتہ دو ہفتوں سے شدید برف باری جاری ہے اور موسم انتہائی خراب ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 42 سے 71 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ حکومت نے موسم کی خرابی کی وجہ سے چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماؤں سے بیس کیمپ سے واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔