وزیراعظم کی مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت

اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کررہی ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک May 09, 2021
اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کررہی ہے، وزیراعظم ۔ فوٹو:فائل

KARACHI: وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قبلہ اول مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔



وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں جب کہ بین الاقوامی برادری کو فلسطینیوں اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لئے فوری ایکشن لینا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔