
فلم رادھے کے پہلے ٹریک 'سیٹی مار' کے کمپوزر دیوی پرساد نے سوشل میڈیا پر سیٹی مار کے بی ٹی ایس ( بی ہائنڈ سی سین) کی تصاویر کے ساتھ ایک خصوصی ویڈیو بھی شیئر کی۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ' تیز ترین 100 ملین ویوز کے بہت بہت شکریہ'
رادھے کے پہلے گانے کی یو ٹیوب پر مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ' دیوی پرساد نے اس ٹریک کے ساتھ آؤٹ اسٹینڈنگ ' کام کیا ہے۔ یاد رہے کمپوزر دیوی سری پرساد ' راک اسٹار ڈی ایس ہی ' کے نام سے مشہور ہیں اور ان کے کمپوز کیے گئے متعدد گانے کئی نئے ریکارڈز بنا چکے ہیں۔
A MILLION THANKS 4 d FASTEST 100 MILLION #SeetiMaar 🙏
— DEVI SRI PRASAD (@ThisIsDSP) May 8, 2021
ThankU dear @BeingSalmanKhan bhai🙏& @PDdancing Master🙏
Here's a small VIDEO wit some EXCLUSIVE BTS Pics & a Performance Footage 4 all of YOU as my GRATITUDE 4 ur IMMENSE LOVE 4 SEETIMAAR♥️🕺💃🙏https://t.co/7I55OVTkeJ
دیوی پرساد کا اس بارے میں کہنا ہے کہ آڈیئنس نے گانے 'سیٹی مار' کو جو رسپانس دیا ہے اس کے لیے میں سلمان بھائی اور پربھو دیوا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسا کیا۔ اور مجھے خوشی ہے کہ ' سیٹی مار' نے ایک بار پھر جادو کردیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔