18 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ملیر سٹی سے گرفتار دہشت گرد محمد شہزاد عرف کھجی عرف حضرت ( را) کا اٹھارہ افراد کو قتل کرنے کا اعتراف

ملیر سٹی سے گرفتار دہشت گرد محمد شہزاد عرف کھجی عرف حضرت ( را) کا اٹھارہ افراد کو قتل کرنے کا اعتراف (فوٹو : فائل)

ملیر سٹی پولیس نے پولیس افسر و اہل کاروں سمیت 18 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کراچی پولیس چیف کے مطابق ملیر سٹی سے گرفتار دہشت گرد محمد شہزاد عرف کھجی عرف حضرت ( را) سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرچکا ہے، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 18 افراد کو قتل کیا۔


ترجمان کے مطابق ملزم نے 1988ء میں ایم کیو ایم لندن شاہ فیصل سیکٹر میں کارکن کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی، ملزم کچھ عرصے بعد نعیم شری کے ٹارگٹ کلنگ گروپ میں شامل ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے اکتوبر 1994ء کو ساتھیوں کے ہمراہ پولیس افسر محمد اسلم، کانسٹیبل محمد ایوب کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، حملے میں ڈی ایس پی زخمی ہوگئے تھے،ملزم نے گلشن اقبال رضا اسکوائر پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکاروں کو بھی زخمی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے مخبری کے شبہ 1995ء میں موسی کالونی میں فائرنگ کرکے 6 افراد کو موت کی نیند سلادیا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے خوف کے باعث بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم نے بھارت کے شہر دہلی میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نے واپس آنے کے بعد کراچی میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو بھی قتل کیا۔
Load Next Story