ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث محنت کش بستر سے لگ گیا

معذوری کے باعث بستر پر لیٹے پیٹھ پر زخم پڑ گئے، علاج کرانے سے قاصر


ریجا فاطمہ May 10, 2021
حکومت یا مخیرحضرات میرا علاج کرا دیں میں خود محنت کرسکتا ہوں

محنت مشقت کر کے اپنا گھر چلانے والا پلمبر حادثے کا شکار ہو گیا۔

حادثے میں ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے باعث 2 ماہ سے بیروزگار اور چارپائی تک محدود ہوکر رہ گیا ہے، بستر پر لیٹے رہنے کے باعث پیٹھ پر زخم پڑگئے ہیں، پلمبر نسیم غربت کے باعث اپنا گھر چلانے اور علاج کرانے سے قاصر ہے۔

7 بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر نسیم نے حکومت و مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے، بے یار و مددگار اسکیم 33 عبداللہ شاہ غازی روڈ کا رہائشی 40 سالہ نسیم علی جو کرائے کے مکان میں اپنے 7 بچوں اور اہلیہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے، نسیم علی 2 ماہ قبل ایک مکان میں پلمبر کا کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے پہلی منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس میں اس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، ڈاکٹروں نے ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کرانے کا مشورہ دیا نسیم غربت کے باعث علاج اپنا علاج کروانے سے قاصر ہے۔



مستقل بستر پر لیٹے رہنے سے نسیم کی پیٹھ اور پیروں پر زخم پڑ گئے ہیں، نسیم علی کا ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حادثے نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے، ڈاکٹروں نے آپریشن کے لیے 5 لاکھ روپے کا خرچہ بتایا ہے، میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہے کہ میں اپنا آپریشن کراسکوں ،میری حکومت پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں میرا آپریشن کرائیں تاکہ میں اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکوں اور اپنا گھر چلا سکوں۔



اپنے بچوں کواچھی تعلیم دینا چاہتا ہوں ،نسیم
نسیم علی نے کہاکہ میرے مکان کا کرایہ 15 ہزار روپے ہے جبکہ بجلی اور گیس کا بل بھرنے سے بھی قاصر ہوں، اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دینا چاہتا ہوں تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں اور مستقبل میں کچھ بن کر میرا سہارا بن سکیں، میں اپنے پیروں پر واپس کھڑا ہونا چاہتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں