کنگنا رناوت ٹوئٹرکے بعد انسٹاگرام سے بھی خفا

کنگنا نے اپنی انسٹا اسٹوری پرکچھ ایسا شیئرکیا جس کے بعد انکے مداح ان کا مذاق اڑارہے ہیں جب کہ کچھ پھر تنقید کررہے ہیں


ویب ڈیسک May 10, 2021
ٹوئٹرپردہشتگردوں اورکمیونسٹ کے لیے ہمدردی رکھنے والوں کو تو ضرور دیکھا تھا لیکن یہاں تو کووڈ فین کلب ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ٹوئٹرکے بعد اب انسٹاگرام سے بھی خفا ہوگئیں۔

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ اورہرمعاملے میں اپنے خیالات کا اظہارکرکے تنقید کا نشانہ بننے والی کنگنا ایک بارپھرخبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بارانہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پرکچھ ایسا شیئر کیا جس کے بعد ان کے مداح ان کا مذاق اڑارہے ہیں جب کہ کچھ پھر تنقید کررہے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پرلکھا کہ انسٹاگرام نے ان کی کووڈ سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس میں انہوں نے کووڈ کوتباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا گیا

اداکارہ نے کہا کہ ٹوئٹرپردہشتگردوں اورکمیونسٹ کے لیے ہمدردی رکھنے والوں کو تو ضرور دیکھا تھا لیکن یہاں تو کووڈ فین کلب ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں انسٹا گرام پرمحض 2 ہی دن ہوئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک ہفتہ بھی گزارنہیں سکیں گی۔



واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹوئٹر نے کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا تھا ۔ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کنگنا کا اکاؤنٹ مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کی جیت کے بعد کی گئی متنازع ٹوئٹ کے بعد بند کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں